اردن کا شہر ’’ ام الجمال‘‘عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

لسٹ میں پیٹرا، قصیر عمرہ، ام الرصاص، وادی رم، المغطس اور السلط بھی شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی نے جمعہ کو اردن کے شہر ام الجمال کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا۔ یہ اس لسٹ میں شامل ہونے والا اردن کا ساتواں شہر ہے۔ اس سے قبل یونیسکو کی لسٹ میں پیٹرا، قصیر عمرہ، ام الرصاص، وادی رم، المغطس اور السلط بھی شامل ہیں۔ ام الجمال کو بھارت میں منعقد عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کے دوران لسٹ میں شامل کیا گیا۔

اردن کے شہر ام الجمال کا ایک منظر
اردن کے شہر ام الجمال کا ایک منظر

اردنی وزیر برائے سیاحت و نوادرات مکرم القیسی نے اعلان کے فوراً بعد اجلاس کے دوران کہا کہ آج ہم ام الجمال کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کا جشن منا رہے ہیں لیکن ہم مملکت اور اس قدیم تنظیم کے درمیان قریبی تعلقات کا بھی جشن منا رہے ہیں۔

نبطی شہر

انہوں نے مزید کہا کہ ام الجمال پیٹرا اور ام الرصاص کے بعد تیسرا نبطی شہر ہے جو شمال میں نباطین کی حکمرانی کی توسیع کی نمائندگی کرتا ہے ۔ پانی کی قلت کے باوجود یہ شہر نبطیوں کی سمارٹ اور پائیدار نظام بنانے کی صلاحیت کا گواہ ہے۔ اس شہر سے لوگ آج تک لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ام الجمال کی شمولیت یونیسکو کے معیارات کے مطابق ہے کیونکہ اسے اردن کی غیر معمولی عالمی قدر کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تحفظ اور انتظامی نظام کے تقاضوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ ام الجمال کے اس لسٹ میں آنے کو وزارت سیاحت و نوادرات، شہر کی میونسپلٹی، اور محکمہ نوادرات کی نمائندگی کرنے والے قومی اداروں کی کامیابی کا نمونہ سمجھا جا رہا ہے۔

ام الجمال کا علاقہ بازنطینی دور حکومت میں عیسائیت میں تبدیل ہوا اور مختلف ادوار میں وہاں 15 گرجا گھر بنائے گئے۔ جن میں سب سے قدیم جولین چرچ ہے جسے ساتویں صدی عیسوی میں مسلمانوں نے فتح کیا تھا۔ اس کے بعد 749 عیسکوی میں ایک تباہ کن زلزلہ کی وجہ سے آثار قدیمہ کی بہت سی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

اموی دور (636 - 750 عیسوی) میں ام الجمال نے اس وقت ترقی کی جب دمشق اموی ریاست کا دارالحکومت بنا۔ یہاں رومن اور بازنطینی رہائشی مکانات کو دوبارہ استعمال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں