اسماعیل ھنیہ کے قتل کی رات ہم نے فضائی یا میزائل حملے نہیں کیے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطیٰ میں فوج نے کوئی فضائی سرگرمی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا اسرائیلی فوج نے صرف اس فضائی حملے کی قیادت کی تھی جس میں لبنانی حزب اللہ کے ایک سینیئر فوجی رہنما کی ہلاکت ہوئی تھی۔ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو انجام دیا گیا تھا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو تہران میں بدھ کی صبح قتل کیا گیا تھا۔

فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے منگل کی رات لبنان پر حملہ کیا اور ایک ٹارگٹڈ ہوائی حملے میں فواد شکر کو مار ڈالا۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس رات پورے مشرق میں کوئی اور فضائی یا میزائل حملہ یا اسرائیل کا ڈرون حملہ نہیں کیا گیا۔

بم یا میزائل؟

ڈینیل ہگاری ایک صحافی کو جواب دے رہے تھے جس نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اس اطلاع کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت میزائل سے نہیں بلکہ ایک بم دھماکے سے ہوئی ہے۔ یاد رہے حماس اور ایرانی پاسداران انقلاب نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اسماعیل ھنیہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا اور تل ابیب نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل کو فواد شکر کے قتل کے بعد ناگزیر طور پر آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا۔ دریں اثنا ایرانی چیف آف سٹاف محمد باقری نے جمعرات کے اوائل میں کہا ہے کہ تہران اس وقت اپنے وفادار دھڑوں کے ساتھ مل کر غور کر رہا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل کو کس طرح جواب دیا جائے۔

محمد باقری نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہمارا ردعمل ناگزیر ہے اور ہم اس حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائیں گے کہ اسرائیل اپنے کیے پر پچھتائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہے۔ ہم پر حملہ کرنے والے ہر اس شخص تک ہماری بازو پہنچتے ہیں۔ یاد رہے حزب اللہ کے رہنما فواد شکر منگل کی شام ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں