اسرائیلی وزیر کے غزہ پر بھوک مسلط کرنے کے بیان پر یو این عہدیدار کا حیرانگی کا اظہار
سرکاری اہلکاروں کے ایسے بیانات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: ترجمان جیریمی لارنس
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک اسرائیلی وزیرِ خزانہ کے اس تبصرے پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ یرغمالیوں کو آزاد کروانے کے لیے غزہ کی آبادی کو بھوکا مارنا "جائز" ہو سکتا ہے۔ یہ بات وولکر ترک کے ترجمان نے جمعے کو کہی۔
ترجمان جیریمی لارنس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق "ان الفاظ کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں جو معصوم شہریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔"
اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزالِل سموٹریچ نے اس ہفتے کے اوائل میں ایک کانفرنس میں کہا: "دنیا میں کوئی بھی ہمیں 20 لاکھ لوگوں کو بھوکا مارنے کی اجازت نہیں دے گا اگرچہ یرغمالیوں کو آزاد کروانے کے لیے یہ جائز اور اخلاقی ہی ہو۔" ان کے اس بیان سے ایک نیا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔
سموٹریچ نے کہا، "ہم علاقے میں انسانی امداد لا رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم ایک ایسی صورتِ حال سے دوچار ہیں جس میں یہ جنگ چلانے کے لیے بین الاقوامی قانونی حیثیت درکار ہے۔"
وولکر ترک کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، "جنگی طریقہ کار کے طور پر شہریوں کو بھوکا مارنا جنگی جرم ہے۔"
لارنس نے کہا، "یہ براہِ راست اور عوامی بیان دیگر ظالمانہ جرائم کے لیے اشتعال دلا سکتا ہے۔ ایسے اور خاص طور پر سرکاری اہلکاروں کے بیانات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں، ان کی تحقیق ہونی چاہیے اور جرم ثابت ہو جانے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا ہونی چاہیے۔"
غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے محصور فلسطینی علاقے میں انسانی صورتِ حال بدستور تشویشناک ہے اور تقریباً 2.4 ملین آبادی بے گھر اور خوراک کی شدید کمی کا شکار ہے۔
-
15 اگست جنگ بندی مذکرات: اسرائیل نے مذاکرات کی ٹیم بھیجنے سے اتفاق کر لیا
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے مذاکرات میں اپنا ...
مشرق وسطی -
الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی حملے کا جواب دینا ناگزیر ہے: حوثیوں کا انتباہ
یمن کے حوثی رہنما نے جمعرات کے روز پر زور انداز میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے 20 ...
بين الاقوامى -
ناروے کے سفیر سے سفارتی درجہ واپس لینے پر امریکہ کی اسرائیل پر تنقید
فلسطینی اتھارٹی کے لیے ناروے کے سفیر سے سفارتی درجہ واپس لیے جانے پر اسرائیل کو ...
بين الاقوامى