جدہ کے کنگ فیصل ہسپتال میں مریض کے لبلبے کے ٹیومرکی کامیاب روبوٹک سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم عالمی شہرت یافتہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں روبوٹ کی مدد سے ایک مریض کے لبلبے کے سر میں موجود ٹیومر کا مکمل ریسیکشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس کامیاب آپریشن پر آپریشن کرنے والے سرجن اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

ہسپتال نے بتایا کہ ساٹھ سالہ مریض کے لبلبے کے ٹیومر کے آپریشن کے لیے اولین طبی طریقہ کاراختیار کرتے ہوئے ماہر سرجن نے پہلی بار سرجری کے لیے روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا۔ اس آپریشن میں لبلبہ کا سر، معدہ کا کچھ حصہ اور بائل ڈکٹ کو ہٹانا پھر بقیہ اعضاء کو آپس میں جوڑنا تھا تاکہ خوراک کو نظام انہضام سے گذرنے دیا جا سکے۔ یہ طریقہ کار نسبتا طویل ہے اور اس میں پیٹ میں قدرے بڑا چیرا لگانا پڑتا ہے، جس سے مریض کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور صحت یاب ہونے میں نسبتا زیادہ وقت لگتا ہے۔

ماہر طبی ٹیمیں

طبی ٹیم نے وضاحت کی کہ جدید طبی طریقہ کار کو لاگو کرنے کے لیے ماہر طبی ٹیموں کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت تھی۔ تمام ٹیموں نے بر وقت اپنے کام سرانجام دیے، جس میں سرجن، نرسیں، اینستھیزیولوجسٹ، ریڈیولاجی اور انتہائی نگہداشت کی ٹیمیں شامل ہیں۔ جدید ترین طبی آلات کی دستیابی بھی ضروری ہے تاکہ مریضوں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کی جا سکے اور مریضوں کولاحق ممکنہ خطرات اور پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکے۔

میڈیکل ٹیم کے مطابق جس مریض کا روبوٹ کی مدد سے آپریشن کیا گیا وہ اس آپریشن کو انجام دینے کے لیے ایک مثالی مریض تھا۔ اس لیے کہ وہ اپنی عمر بڑھنے کے باوجود اچھی صحت سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ اس نے پہلے پیٹ کے علاقے میں کوئی سرجری نہیں کروائی تھی۔ یہ ایک طبی آپشن تھا جو درستگی اور کارکردگی کے معیار کو بڑھاتا ہے۔ تاہم تمام مریضوں کے لیے اس طرح کا آپریشن موزوں نہیں ہے۔

یہ طبی کامیابی روبوٹک سرجری کے شعبے میں وسیع تر ایپلی کیشنز کی راہ ہموار کرتی ہے، جس میں مریضوں کے ایک وسیع گروپ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس سے طبی نتائج، مریض کے تجربے اور آپریٹنگ کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ صحت کے طریقوں اور فراہم کرنے میں جدت کے لیے مہارت کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پہلا ہسپتال

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پہلے اور عالمی سطح پر 20ویں نمبر پر ہے۔ برانڈ فنانس کےمطابق یہ ہسپتال سال 2024ء میں لگاتار دوسرے سال دنیا بھر کے 250 اعلیٰ تعلیمی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل رہا ہے۔ نیوز ویک میگزین کی رواں سال کی فہرست میں اسے دنیا کے 250 بہترین ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں