سعودی دار الحکومت ریاض میں وزارت ثقافت کے زیر انتظام 'فناء الاول مرکز' میں "ورچوئل ایمبیسی" نمائش جاری ہے۔ یہ نمائش آنے والوں کے لیے فن، ثقافت اور سائنس فکشن پر مشتمل منفرد تجربہ پیش کرتی ہے۔ اس تجربے میں مقامی اور بین الاقوامی فن کار شریک ہیں جنھوں نے ایسی متاثر کن کہانیاں پیش کی ہیں جو مستقبل کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ فنی لوازمات اور وڈیوز کے ذریعے ہمیں ایسے حیرت انگیز جہانوں میں لے جاتے ہیں جو ممکنہ طور پر 2040 میں ہماری دنیا کے منظرنامے پیش کرتے ہیں۔
اس نمائش کا آغاز 15 مئی (2024) کو ہوا تھا اور یہ یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش کو ثقافت، فنون اور سائنس فکشن میں دل چسپی رکھنے والوں کی بھرپور توجہ حاصل ہے۔
نمائش کی خاتون منتظم اور مہتمم سارہ المطلق نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نمائش زائرین کو مستقبل اور فن کا ایسا تجربہ فراہم کرتی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ یہاں فنی تنصیبات، وڈیو اور فوٹوگرافی کا حسین امتزاج ہے۔
المطلق نے مزید بتایا کہ یہ نمائش معیشت، مصنوعی ذہانت اور اینتھروپوسین (اس مجوزہ جدید ارضیاتی مدت کا نام جس میں انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی اچھی طرح پیمائش کی جا سکتی ہے) کی آنکھ سے مختلف فنی کاوشوں کے ذریعے انسانی مستقبل کے تصورات پیش کرتی ہے۔
نمائش میں آنے والے افراد ایک خیالی سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس دوران میں GGSV اسٹوڈیو سنیوگرافی کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ نمائش ایک خیالی زمان و مکان میں معلق خلاء کی نمائندگی کرتی ہے اور آنے والوں کو Space-X مصنوعی سیارے کے ذریعے مستقبل کے سفر پر لے جاتی ہے۔ یہاں لوگ 2040 میں درپیش ماحولیاتی خطرات اور اقتصادی چیلنجوں کے سائے میں انسانی مستقبل کو دریافت کرتے ہیں۔
سارہ المطلق کے مطابق نمائش میں سعودی عرب، کویت، مصر، فلسطین، بوسنیا، زیمبیا اور بیلجیم کے فن کار شریک ہیں۔ اس نمائش میں روشنی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ نمائش کی فضا اور روح تخلیق دینے اور پیش کردہ فنون لطیفہ کی جمالیات کو نمایاں کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ نمائش میں شریک فن کاروں میں دينا سروجی، عباس زاہدی، اسيل اليعقوب، احمد حمود، نولان أوزوالد دنيس، لانا كماجكانين، عهد العامودی، پیٹر بوگاچیویش، ويدريكو اكياردی، نائف القبہ، ضياء مراد اور جيری گیل شامل ہیں۔
-
سعودی عرب میں زنانہ افرادی قوت میں اضافے سے معیشت پر مثبت اثرات
زنانہ افرادی قوت کا 30 فیصد ہدف وقت سے بہت پہلے حاصل ہو چکا ہے
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ایم پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا: ہیلتھ اتھارٹی
عوام کو ایم پاکس سے متأثرہ ممالک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
مشرق وسطی -
2024 کا پہلا سپر مون: سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں آج نظر آئے گا
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ’ 2024 کا پہلا سپر مون پیر کو سعودی عرب سمیت ...
ایڈیٹر کی پسند