سات اکتوبر کے حملوں پر امریکی اسرائیلی اشتراک سے ڈرامہ سیریز بنانے کا فیصلہ
امریکی پروڈکشن کمپنی "فوکس انٹیرٹینمنٹ" نے اسرائیلی چینل Yes TV کے اشتراک سے 7 اکتوبر کے حملوں کے بارے میں ایک سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ چار اقساط پر مشتمل اس سیریز کا نامOne Day in October ہو گا۔
یہ حماس تنظیم کے ان حملوں کے بارے میں پہلی ٹی وی پروڈکشن ہو گی۔ سیریز میں اسرائیلی شوبز کی جانب سےYuval Semo کے علاوہNaomi Levov اور فیشن ماڈلYael Abecassis کام کریں گی۔ اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق سیریز میں حماس کے حملوں کے دوران میں پیش آنے والے 4 حقیقی واقعات کو پیش کیا جائے گا۔
فوکس اینٹرٹینمنٹ کمپنی اس سیریز کو عالمی سطح پر تقسیم کرے گی۔ تاہم کمپنی کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔