شاہ سلمان کو وینزویلا کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وینزویلا کے صدر نکولس ماڈیورو نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ یہ پیغام مملکت کے نائب وزیر عبدالرحمان الراسی نے وینزویلا کے سفیر سے ایک ملاقات میں وصول کیا ہے۔

صدر ویز ویلا کے صدر کا یہ پیغام دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تھے۔ وینزویلا کے سعودی عرب کے لیے سفیرڈیوڈ ویلاسکوئز کارا بولا نے خصوصی پیغام سعودی وزیر کے حوالے کیا ہے۔

اس سلسلے مین سفیر اور نائب وزیر کے درمیان ملاقات کے دوران سعودی عرب اور وینزویلا تعلقات اور ان کو تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں