خطہ مزید تشدد اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا: مصر کا ایران کو پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کو مزید تشدد اور کشیدگی کی دلدل کی طرف جانے سے بچنا چاہیے۔

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی کے ساتھ فون پر گفتگو میں غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے علاقائی صورت حال میں کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے قاہرہ کی انتھک کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی جنگ بندی ہونی چاہیے جس سے یرغمالیوں اور قیدیوں کا مسئلہ حل ہو خطے کو تشدد اور ایک نئی جنگ سے بچانے کا موقع ملے۔

دونوں وزراء نے آنے والے دور میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سفارتی میدان غزہ کے حوالے سے امریکہ اسرائیل پر سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بعد 10 ماہ سے زائد عرصے سے جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

اسرائیلی اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 250 دیگر کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

دوسری طرف غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دس ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری میں تک 40,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں