کویت نے اعلان کیا ہے کہ وہ میڈیکل کے سینیئر فلسطینی سٹوڈنٹس کے لیے فنڈنگ کرے گا تاکہ پورے فلسطین میں ڈاکٹر بننے والے یہ سٹوڈنٹس غزہ میں زخمیوں کے لیے خدمات انجام دے سکیں۔
فنڈنگ کا یہ منصوبہ غزہ کی یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز اور کویت انٹر نیشنل اسلامی چیریٹی آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت 350 فلسطینی سٹوڈنٹس خدمات انجام دے سکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ رواں سال 350 فلسطینی میڈیکل کا تعلیمی سیشن مکمل کر کے فیلڈ میں بطور ڈاکٹر اترنے والے ہیں۔ یہی طلبہ اپنے اس آخری سال کے دوران غزہ کے زخمیوں اور بیمار فلسطینیوں کے لیے خدمات پیش کریں گے۔
یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز کے وائس چانسلر نے اس بارے میں ایک بیان میں کہا ہے۔ یہ نوجوان ڈاکٹر اس فنڈڈ منصوبے تحت پانچ ماہ کے لیے غزہ میں خدمات انجام دیں گے۔ اس سے طلبہ کو چیلنجگ ماحول میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔