خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کا عالمی فورم میں اسرائیل کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور غزہ میں جاری خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو ان کے نزدیک شرقِ اوسط میں بڑھتے ہوئے بحرانوں کے بنیادی محرکات ہیں۔

"الپباک فورم 2024" اقوامِ متحدہ-آسٹریا کا ایک اقدام ہے جو کثیرالجہتی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس فورم سے خطاب کرتے ہوئے البداوی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کا مقابلہ کریں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

آسٹریا کی وفاقی وزارت برائے یورپی و بین الاقوامی امور کے زیرِ اہتمام فورم میں البداوی نے اپنے تبصروں میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام متعلقین قبضہ ختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اسرائیل سے اس کے اقدامات پر جواب طلب کرنا بہت ضروری ہے۔

ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اور خاص طور پر بے مثال عدم استحکام کے اِس وقت میں اقوام متحدہ کے کردار کی تشکیلِ نو اور اسے مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے نئے خطرات سے خبردار کیا جن میں ریاستوں کی جانب سے مسلح پراکسی کا استعمال، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ اور معلوماتی جنگ میں مصنوعی ذہانت کا کردار شامل ہے۔

مزید برآں البداوای نے تنازعات کے پرامن حل، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں جو خاص طور پر خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہیں، ان کے لیے جی سی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جی سی سی کے حالیہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا جن کا مقصد مذاکرات کے حالات کو فروغ دینا ہے اور یمن اور سوڈان جیسے تنازعات سے متأثرہ علاقوں میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کونسل کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غذائی تحفظ اور شہریوں کی فلاح و بہبود پر ان بحرانوں کے شدید اثرات کو تسلیم کیا۔

"الپباک فورم 2024" جو 24 سے 26 اگست تک جاری رہے گا، یہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے تناظر میں کثیرالجہتی تعاون پر تبادلۂ خیال اور عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں