فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے طولکرم میں اپنے کمانڈر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کمانڈرمحمد جابر جنہیں عام طور پر ابو شجاع کے نام سے جانا جاتا ہے طولکرم کے علاقے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان مین طولکرم میں اس کارروائی کے بارے میں کہا تھا کہ اس کے حملے میں 5 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں کمانڈرابو شجاع محمد جابر بھی شامل تھے۔
کمانڈر ابو شجاع طولکرم بریگیڈ کے کو کمان کر رہے تھے۔ طولکرم بریگیڈ القدس بریگیڈ سے منسلک ہے، یہ اسلامی جہاد گروپ کا عسکری ونگ ہے۔ طولکرم بریگیڈ کی نور شمس پناہ گزین کیمپ میں کافی حمایت پائی جاتی ہے۔
واضح رہے طولکرم کا علاقہ مغربی کنارے مے شمال میں واقع ہے۔اسلامی جہاد گروپ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کمانڈر ابو شجاع محمد جابر نے اپنے کئی دوسرے بھائیوں کے ساتھ ایک ہیرو کے انداز میں شہادت قبول کی ہے، وہ قابض اسرائیلی فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے رہے۔'
-
غرب اردن میں اسرائیلی حملوں اور غزہ کی مسجد پر بمباری پر پاکستان کی مذمت
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے جاری آپریشن پر شدید تشویش کا اظہار ...
پاكستان -
سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم فلسطینی ہلاکتیں 40,602 ہو گئیں: وزارت
زخمیوں کی تعداد 93 ہزار سے زائد
مشرق وسطی -
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا غزہ کی پٹی میں داخل ہوکر احتجاج
غزہ میں جنگ بندی پر ابھی تک کسی سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکامی اور سات اکتوبر سے اس ...
مشرق وسطی