رونالڈوکی سعودی عرب میں زندگی ،بحیرۂ احمراورالعلا جیسے پرکشش مقامات کےبارے میں گفتگو
سعودی ماحول سے موافقت پیدا کرنا مشکل نہ تھا: فٹ بال سٹار
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے موافقت پیدا کرنا ان کے اور ان کے خاندان کے لیے آسان تھا۔ شہرہ آفاق فٹ بال سٹار مملکت میں اپنی زندگی اور دیگر معاملات پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اس دوران یہاں کے کئی پرکشش مقامات مثلاً بحیرۂ احمر اور قدیم عربی نخلستان العلا کے بارے میں بتایا۔
سعودی فٹ بال کلب النصر کے لیے کھیلنے والے رونالڈو نے سابق پرتگالی فٹبالر ریو فرڈینینڈ کو ایک انٹرویو میں کہا، "سچ تو یہ ہے کہ میں یہاں [سعودی عرب] آکر بہت خوش ہوں۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ ایک خوبصورت ملک ہے؛ مجھے یہاں رہنا پسند ہے؛ میرے خاندان کو یہاں رہنا پسند ہے۔ میرے لیے یہاں کے ماحول سے موافقت پیدا کرنا زیادہ مشکل نہیں تھا۔"
پرتگالی فٹ بال سٹار نے سعودی عرب کے بحیرۂ احمر کو اپنا "دوسرا گھر" قرار دیتے ہوئے مزید کہا، وہ وہاں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گذارنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "بحیرۂ احمر جو میرا دوسرا گھر ہے یا [حتیٰ کہ میرا] پہلا گھر ہیرے کی طرح ناقابلِ یقین ہے۔" انہوں نے مزید کہا، یہ "خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک" ہے جہاں وہ کبھی زندگی میں گئے ہوں۔
رونالڈو نے العلا پر بھی بات کی جو سعودی عرب کے شمال مغرب میں دو نخلستانوں خیبر اور تیما کے قریب واقع ایک بےحد مشہور سیاحتی مقام ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ خوبصورت ہے کیونکہ یہ ایک روحانی مقام ہے اور آپ وہاں توانائی محسوس کر سکتے ہیں۔"
-
سعودی عرب کے جزیرہ تاروت کی ایک صحابی رسول ﷺ کے ساتھ کیا نسبت ہے؟
گئے وقتوں میں قطیف اور جزیرہ تاروت کے درمیان لوگ سمندری سفر کیسے کرتے تھے؟
مشرق وسطی -
سعودی علاقہ الباحہ, جس کے مناظر سیاحوں کا دل موہ لیتے ہیں
سعودی عرب کے علاقے الباحہ کو قدرت نے بے پناہ رعنائیاں دی ہے۔ اسی وجہ سے سیاح اس کی ...
مشرق وسطی -
ایٹمی توانائی کے میدان میں سعودی عرب کے عزائم جائز ہیں: اٹامک انرجی ایجنسی
سعودی عرب کو صاف توانائی کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے: رافیل گروسی کا ...
مشرق وسطی