اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اتوار کو فائرنگ کے واقعے میں ہلاک شدہ تین افراد ان کی پولیس فورس کے ارکان تھے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کے سربراہ اوزی لیوی نے الخلیل شہر کے نزدیک ترقومیہ چوکی کے قریب جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا، "آج صبح فائرنگ کے ایک حملے میں پولیس فورس کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔"
دریں اثناء نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا، اسرائیل اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کہ وہ حماس کے ان لوگوں تک نہیں پہنچ جائے جنہوں نے یرغمالیوں کو قتل کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، ان کی حکومت باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدہ طے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔