مملکت کے بعض علاقوں میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی : سعودی محکمہ شہری دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں آج بدھ کے روز سے آئندہ اتوار تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈائریکٹوریٹ نے زور دیا ہے کہ اس دوران میں لوگ احتیاط سے کام لیں، محفوظ مقامات پر رہیں، بارش کے پانی کے اکٹھا ہونے کی جگہوں اور وادیوں سے دور رہیں اور وہاں تیراکی کی کوشش نہ کریں۔ مزید یہ کہ اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کردہ خصوصی ہدایات کی پابندی کریں۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مکہ مکرمہ، طائف، میسان، اضم، کامل، الجموم، البحرہ، اللیث، القنقذہ، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، جدہ، خلیص اور رابغ کے علاقے بارش سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، جازان، نجران، حائل، الجوف، القصیم، الاحساء اور شمالی سرحدی صوبہ درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں