کے ایس ریلیف کی طرف سے یمن، لبنان اور سوڈان میں غذائی تحفظ کے منصوبے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف نے اپنے غذائی تحفظ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر یمن، لبنان اور سوڈان میں کمزور ترین اور غیر محفوظ برادریوں کو غذائی امداد کی فراہمی جاری رکھی۔

کے ایس ریلیف نے یمن کی شبوہ گورنری کے متعدد اضلاع میں 4,158 کھانے کی ٹوکریاں تقسیم کیں جس سے 30,562 افراد مستفید ہوئے۔

لبنان میں ایجنسی نے عکار گورنری اور المنیہ ضلع میں العمل خیراتی بیکری کے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھا۔

گذشتہ ہفتے بیکری نے شامیوں، فلسطینیوں اور شمالی لبنان میں میزبان برادری کے ضرورت مند خاندانوں میں روزانہ روٹی کے 25,000 پیکٹ تقسیم کیے جن سے 125,000 افراد مستفید ہوئے۔

سوڈان میں کے ایس ریلیف نے کسلا ریاست میں 700 غذائی باکسز تقسیم کیے ہیں جس سے وہاں کے غذائی تحفظ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ضرورت مند ترین خاندانوں کے 4,172 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں