ریاض کتاب میلے میں ’2024ء اونٹ کا سال اقدام‘ کے لیے ایک پویلین مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں رواں سال 2024ء کو’اونٹ کے سال‘ کے طور پرمنایا جا رہا ہے۔ اونٹ کا سال اقدام وزارت ثقافت کے اقدامات میں سے ایک جو ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2024ء میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کتاب میلے کا اہتمام ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی نے 26 ستمبر سے 5 اکتوبر کے دوران کیا ہے۔

اس کتاب میلے میں ’اونٹ کا سال اقدام‘ کے لیے ایک پویلین مختص کیا گیا ہے جس میں اونٹوں کو جزیرہ نمائے عرب میں تاریخ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک ثقافتی اور تہذیبی علامت کے طور پر متعارف کرانے اور مملکت کے عوام کے دلوں میں’سفینہ صحرا‘ کے منفرد مقام کے علاوہ اونٹ کی ثقافتی قدروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی‘‘۔

پویلین اونٹوں کی ثقافتی قدر کو اجاگر کرنے کے لیے اونٹوں کے بارے میں تعارفی اور دلچسپ معلوماتی مواد فراہم کرے گا۔ زائرین کو اونٹوں کی خصوصیات، ناموں اور تاریخی قدر سے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کی اقتصادی اہمیت اور معاشی فوائد کے حصول میں کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہر عمر کے اونٹ کے لیے فوڈ سیفٹی اور ان کے ساتھ منسلک رسم و رواج اور اقدار کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بتایا جائے گا کہ یہ عظیم الشان مخلوق صداقت کی علامت اور سعودی شناخت کا ایک لازمی جزو ہے۔

ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2024ء میں "اونٹ کا سال 2024" اقدام کی شرکت وزارت ثقافت کی ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے مملکت میں منعقد ہونے والی نمائشوں اور تہواروں میں اس ممتاز ثقافتی سال کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

اس اقدام نے اس سال اونٹوں کو سعودی ثقافت میں مستند ثقافتی عناصر میں سے ایک کے طور پر منانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں