اسرائیل کی لبنان پر جیٹ طیاروں اور توپ خانے سے گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل نے لبنان میں پیجر حملوں کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کی طرف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بمبار طیاروں اور توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی فوج کی طرف سے جمعرات کے روز کیا گیا ہے تاکہ حزب اللہ کے حوصلے کمزور کر دیے جائیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملے جنوبی لبنان میں حزب اللہ جبل، ایتارون اور کفارکیلہ میں کیے گئے ہیں تاکہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی خیام کے علاقے میں حزب اللہ کے لیے ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سہولت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ لبنان کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے متعدد اسرائیلی زخمی ہو گئے مگر سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ البتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تقریباً ایک سال سے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے مگر اس دوران اسرائیل نے بیروت اور لبنان کے قصبوں اور دیہات کے اندر تک ڈرون حملے کر کے بھی لبنانیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ شدید ترین کشیدگی میں مزید اضافہ اسی ہفتے اسرائیل کے پیجر حملے سے ہو ا ، جس کے بعد جیٹ طیاروں اور توپ خانے سے سے ایک بار پر سخت گولہ باری کی گئی ہے۔

بدھ کے روز حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف کم از کم بیس کی تعداد میں میزائل فائر کیے تھے ، مگر اس میزائل حملے کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے روک لیا ، جس سے کوئی نقصان نہیں ہو سکا۔ ان میزائلوں کے ساتھ حزب اللہ نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں ہرمون پہاڑ کی طرف بھی فائر کیے ۔ اس علاقے میں اسرائیل کے نگرانی اور دفاع کے نظام نصب کر رکھا ہے۔

اسی ہفتے کے دوران سب سے اہم اسرائیل کے پیجر اور واکی ٹاکی کی ڈیوائسز کے ذریعے کیے گئے حملے رہے ، جس سے ہزاروں لبنانی زخمی اور 26 ہلاک ہو گئے اور پورے لبنان میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے بدھ ہی کے روز اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے جنگی ہدف میں تبدیلی لارہا ہے اور غزہ سے باہر لبنانی سرحد پر زیادہ فوکس کرنے جا رہا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق اس سلسلے میں اسرائیلی فوجی نفری میں بھی لبنانی سرحد کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی 98 ویں ڈویژن اسی علاقے میں تعینات کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں غزہ میں لڑنے والے کمانڈوز کو بھی لبنانی سرحد پر لایا جا رہا ہے۔ ادھر نیتن یاہو نے بدھ ہی کے روز اعلان کیا ہے کہ نقل مکانی کر کے جانے والے اسرائیلیوں کو واپس سرحد علاقوں میں بسایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں