سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے "مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی قبضے کے خاتمے" سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ قرارداد بدھ کی شام ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران ووٹنگ کی گئی۔
مملکت نے عرب امن اقدام اور بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے عملی اور قابل اعتبار اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ برادر فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت کی ضمانت دی جائے اور مشرقی یروشلم پرمشتمل سنہ 1967ء کی سرحدوں پر آزاد ریاست کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔