شاہ عبداللہ کی طرف سے سعودی قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مملکت کے 94ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اس امر کا اظہار سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام بھیجے گئے اس تہنیتی برقیے میں شاہ عبداللہ نے انتہائی خلوص کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اور اردن کے عوام اس موقع پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

برقیے میں شاہ سلمان کی اچھی صحت کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور سعودی عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی شاہ سلمان کے زیر قیادت مزید منزلیں طے کرنے کی دعائیں دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں