لبنانی انیجنیئر مایا غریب کی شادی کی تقریب اگلے مہینے کے دوران ہونا طے پا چکی ہے۔ رشتہ داروں میں پر جوشی تیاری کے مراحل میں تھی کہ کس موقع پر کون کون سی ڈریسنگ کرے گا، مگر پیر کے روز انجینیئر مایااپنی بہن اور خاندان کے دیگرکئی افراد کے ساتھ اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہو گئیں۔
وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہنسی خوشی لبنان کے جنوبی شہرتائر میں رہتی تھیں۔ یہ بات اس کے بچ جانے والے بھائی نے اس نمائندے کو بتائی ہے۔ اگلے ماہ دلہن بننے کی خوشیوں کے ساتھ چلی جانے والی مایا کے خاندان سے اس کا صرف ایک بھائی ہی زندہ نبچ سکا ہے۔ جس کا نام ریدا ہے۔س
تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی پیر کے روز کی بمباری صرف حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے تھی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق صرف ایک روز کی اسرائیلی بمباری سے کم از کم 550 لبنانی شہری ہلاک ہوئے اور ان میں بچوں کی 50 جبکہ خواتین کی تعداد 98 رہی ۔
مبصرین نے اس بمباری والے دن کو لبنان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہلاکتوں والا دن قرار دیا ہے۔ ماضی میں کسی بھی جنگ کے دوران اتنی شدید بمباری نہیں ہوئی
مایا کے ایک رشتہ دار نے شادی کی تیاریوں کے دوران دلہن کی ہلاکت پر دکاندار کو شاپنگ کے لیے دیے گئے آرڈرز کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا دلہن بمباری سے ہلاک کر دی گئی ہیں۔
اس دلہن کے بھائی ریدا غریب نے بتایا وہ گھر میں بیٹھے ہوئے تھے، جب اسرائیلی بمبار طیاروں نے ان کے گھر پر بمباری کر دی۔ دلہن کا بھائی ایک سال قبل روز گار کے لیے سینگال چلا گیا تھا وہ اب گھر آیا تھا اور سب اہل خانہ کے بمباری سے نشانہ بننے کے کچھ دن بعد ' رائٹرز ' سے فون پر بات کر رہا تھا۔
اب اس کے خاندان کا کوئی اور فرد نہیں بچا ہےجبکہ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں ۔ وہ سنیگال واپس جانے کا سوچنے لگا ہے مگر کیسے جائے مگر لبنان کے لیے تو اکثر ائیر لائنز نے پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔
اس نے کہا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم لبنانی ہیں اور اپنے ملک کے خلاف کسی بھی کارروائی کے مخالف ہیں۔ وگرنہ ہمارے خاندان کا کوئی ایک فرد بھی حزب اللہ کا رکن نہیں رہا ہے۔ لیکن اب میں چاہوں گا حزب اللہ اسرائیل کے خلاف لڑتی رہی۔