حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا: حزب اللہ ذرائع
حسن نصر اللہ محفوظ ہیں: تسنیم نیوز ایجنسی
لبنانی مسلح گروپ کے ایک قریبی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ جمعہ کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ تک رسائی نہیں ہو سکی۔
حملوں کے کئی گھنٹے بعد تک حزب اللہ نے موجودہ حالات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا تھا۔
حزب اللہ کے ایک قریبی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ حسن نصراللہ زندہ ہیں اور ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینئر ایرانی سکیورٹی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ تہران ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔