لبنان اسرائیل کو قیمت ادا کرنے پر مجبور کرے گا: خامنہ ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ کے قتل کے باضابطہ اعلان کے چند گھنٹے بعد بھیجے گئے ایک پیغام میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے زور دے کر کہا ہے کہ خطے کے مستقبل کا فیصلہ حزب اللہ کرے گی‘‘۔

انہوں نے آج ہفتے کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک پیغام میں کہا کہ "اس خطے کی تقدیر کا تعین حزب اللہ کی قیادت میں مزاحمت کے محور سے کیا جائے گا"۔

انہوں نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ لبنان اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے رہیں اور غاصب، ظالم اور جارح صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کریں۔

حزب اللہ جسے "ایرانی تاج میں زیور" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے پر لگنے والی بار بار کی ضربوں کے بعد خامنہ ای کا خیال تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا‘‘۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان اسرائیل کوقیمت چکانے پرمجبور کرے گا تاہم انہوں نے حسن نصراللہ کی موت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

یہ بیانات حزب اللہ کے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر گذشتہ شام کیے گئے ایک خوفناک حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ہیڈ کواٹر پر چالیس سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

حالیہ دنوں میں حزب اللہ کے صفوں میں موجودف متعدد ذرائع نے کہا کہ تنظیم ایرانی عہدیداروں کی طرف سے جار کردہ بعض بیانات پر مایوس ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں