معاملات کے قابو سے باہر ہونے کے خطرات حقیقی ہیں: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موثر کارروائی کی اہمیت پر زور دیا: العربیہ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کشیدگی اور لڑائی کو روکنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی بنیاد غزہ کی جنگ میں ہے۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ معاملات کے قابو سے باہر ہونے کے خطرات حقیقی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور خطے میں امن کی طرف منتقلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے موثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔

انہوں نے نیویارک میں "غزہ کی صورتحال اور ایک منصفانہ اور جامع امن کے راستے کے طور پر دو ریاستی حل کا نفاذ " کے عنوان سے ایک وزارتی اجلاس کے دوران کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اتحاد ایک مشترکہ یورپی عرب کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ مجھے آپ کو سعودی عرب میں ہونے والے پہلے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ آئیے امن کے حصول میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں