یمنی حوثیوں کے تین امریکی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کے دفاع کے لیے علاقے میں موجود امریکی بحریہ نے ایرانی حمایت ہافتہ یمنی حوثیوں کے داغے گئے میزائلوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان میزائلوں کو روک دیا گیا ہے۔

میزائل روکنے کی اطلاع امریکی فوجی حکام نے جمعہ کے روز دی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے اس امر کا اظہار کرتے ہوئے یہ شرط عائد کی کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔

امریکی حکام کے مطابق حوثیوں کے اس تازہ حملے میں میزائلوں کے علاوہ ڈرون طیارے بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کی ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں موجود تین میں سے کسی ایک بحری جنگی جہاز کو بھی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں کی طرف سے جمعہ کی صبح کہا گیا تھا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں موجود تین امریکی بحری جنگی جہازوں کو 23 بیلیسٹک میزائلوں کے علاوہ ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کی تصدیق امریکی حکام نے کافی تاخیر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں