متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی 'فلائی دبئی' نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بیروت کے لیے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔ '
فلائی دبئی' نے یہ فیصلہ بیروت پر اسرائیل کی طرف سے پپچھلے کئی دنوں سے جاری بمباری سے پیدا شدہ صورتحال میں کیا ہے۔ تاہم فضائی کمپنی نے اس بمباری اور اسرائیل کا نام لینے کے بجائے کہا ہے کہ اس کا یہ فیصلہ جاری پیش رفت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے 'ہم لبنان میں پائی جانے والی صورتحال کو متواتر اور قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ جیسے ہی محسوس ہوا کہ صورتحال بدل رہی ہے تو ہم اپنی پروازوں کے شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلی کر لیں گے۔ '
-
اسرائیلی حملوں کے بعد 100,000 افراد لبنان چھوڑ کر شام چلے گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
نقلِ مکانی کرنے والوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں، شدید تھکن اور صدمےسے دوچار اور ...
مشرق وسطی -
لبنان اور غزہ میں اسرائیل سے لڑنے کے لیے جنگجو نہیں بھیجیں گے:ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان اور غزہ ...
بين الاقوامى -
لبنان : نگران حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کو تیار ؟
لبنان کی حکومت نے اس بارے میں آمادگی ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر ...
مشرق وسطی