جدہ کے مشہور بازار میں آتشزدگی ، شہری دفاع نے فورا قابو پا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک مشہور بازار میں آتش زدگی کے واقعے میں کئی دکانیں جل گئیں تاہم شہری دفاع کے عملےنے فوری طور پرموقعے پر پہنچ کو آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

اتوار کی صبح جدہ کی الروضہ کالونی میں واقع بین الاقوامی مارکیٹ میں آتش زدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں۔

العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ الروضہ کے پڑوس میں جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی عمارت کے اگلے حصے میں آگ لگنے سے بازار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ شہر کی قدیم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔یہ چالیس 40 سال پرانا بازار ہے۔ اب بھی اپنی نوعیت کے منفرد کلاسک ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔ بازار میں تقریباً 200 دکانیں ہیں جو تمام زمروں کی خدمت کرتی ہیں، کیونکہ یہاں مختلف اسٹورز موجود ہیں۔ کپڑوں، بیگ اور جوتوں کی دکانیں، ریستوران کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ جیولری کی دکانیں بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں