فلائی دبئی کی دو اور تین اکتوبر کو اردن، عراق، اسرائیل اور ایران کے لیے پروازیں منسوخ
گذشتہ روز ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بعض ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
رائٹرز کو دیئے گئے ایک بیان کے مطابق فلائی دبئی نے کہا کہ اس نے کئی فضائی حدود کی عارضی بندش کی وجہ سے دو تا تین اکتوبر اردن، عراق، اسرائیل اور ایران کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
یہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کے ہمسایہ ممالک نے فضائی حدود بند کر دیں اور ایئر لائن کے عملے نے خود کو ایک کشیدہ صورتِ حال میں گھِرا ہوا پایا جن میں کئی لوگ پروازوں کا رخ موڑ دینا چاہتے تھے جب ایران نے منگل کو اسرائیل پر ایک ساتھ کئی بیلسٹک میزائلوں داغے۔
ٹریکنگ سروس فلائیٹ راڈار 24 کے ایک ترجمان نے کہا کہ "جس طرف بھی ہو سکتا تھا" پروازوں کا رخ موڑ دیا اور علاقے میں ہوائی ٹریفک کی ایک تصویر میں پروازیں شمال اور جنوب میں وسیع قوسوں کی صورت میں پھیلتی ہوئی نظر آئیں جن میں سے کئی مختلف سمتوں سے قاہرہ اور استنبول پر یکجا ہو گئیں۔
تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے اتحادیوں کے خلاف اسرائیل کی مہم کے جواب میں ایران نے یہ حملے کیے اور اسرائیل نے اپنے دشمن کے خلاف "تکلیف دہ جواب" دینے کا عزم ظاہر کیا۔