مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل سڑک پر چلتے ہوئے نوجوان پر گرا جس کے نتیجے میں وہ فوری طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا کہنا ہے کہ "ہم نے بڑی تعداد میں میزائل روکنے کی کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران میں ملبہ گرنے سے ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تھوڑا نقصان ہوا"۔
لحظة سقوط الصاروخ الإيراني على الشاب الفلسطيني في أريحا وقتله#إسرائيل#فلسطين #إيران #العربية pic.twitter.com/UByGGxLHdY
— العربية (@AlArabiya) October 1, 2024
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیلی اراضی کی سمت تقریبا 180 میزائل داغے۔
دوسری جانب فارس خبر رساں ایجنسی نے ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور عباس نيلفورشان کا انتقام لینے کے لیے ہم نے مقبوضہ اراضی کے قلب (اسرائيل) کو نشانہ بنایا ... اہداف میں تل ابیب کے احاطے میں تین فوجی اڈے شامل ہیں"۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو اس کو "کچل دینے والے حملے" کیے جائیں گے۔
ادھر وائٹ ہاؤس نے نے ایرانی حملے کو "غیر مؤثر" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حملے کو پسپا کر دیا گیا۔