خطے میں اجتماعی نسل کشی کی جارہی ہے: امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ خطے میں اس وقت ایک اجتماعی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔اس جاری نسل کشی نے غزہ کو انسانوں کے لیے ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز دوحا میں تعاون اور مذاکرات کے ایشو پر ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

قطر کے امیر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ان کا۔ملک بار بار خبردار کر چکا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کے بدلے سزا سے استثنا دے رکھا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کرسٹل کی طرح شفاف نظر آرہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے۔اس صورت حال نے غزہ کو انسانی بودو باش کے قابل نہیں رہنے دیا ہے۔

شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اس موقع پر بردار عرب ملک لبنان پر بھی اسرائیلی حملے اور بمباریوں کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل سختی سے غزہ میں نسل کشی کا انکار کرتا ہے۔ جہاں پچھلے تقریبا ایک سال سے وہ مسلسل بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے۔ اب تک صرف غزہ میں اسرائیلی فوج نے 41700 کے قریب فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

جبکہ اس ہفتے سے اسرائل نے لبنان میں زمینی فوج سے بھی حملہ کر دیا ہے۔ شام اور یمن بھی اسرائیلی حملوں اور بمباری کی زد میں رہتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا دعوی ہے کہ اب پورے مشرق وسطی میں اسرائیل ہر جگہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں