گذشتہ ہفتے 50 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبوی ﷺ آنے کا شرف حاصل کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گذشتہ ہفتے مسجد نبوی ﷺ میں 5,278,896 نمازیوں اور زائرین کی آمد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سےنمازیوں اور زائرین کو مربوط خدمات، نمازیوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فول پروف سہولیات فراہم کی گئیں۔

حرم نبوی کے نگران ادارے نے گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی کل خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 516,026 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کیا اور آپ علیہ السلام پرھدیہ درود و سلام بھیجا۔

مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نےبتایا کہ مسجد نبوی میں حاضری کے دوران متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مختلف ممالک کے 75,898 زائرین تک پہنچ گئی۔

فیلڈ سروسز میں 24,247 لیٹر جراثیم کشی اسپرے کیا گیا۔ 1570 ٹن زمزم پانی فراہم کیا گیا تھا اور 180 نمونے جانچ اور تجزیہ کے لیے لیے گئے۔ اس کے علاوہ روزہ داروں میں افطاری کے لیے مختص جگہوں پر 121,560 روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں