جنوبی لبنان دراندازی کی مرتکب اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کی گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حزب اللہ کے جنگجوؤں نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے علاقے میں ’دراندازی کے مرتکب‘ اسرائیلی فوجیوں پر ہلکے توپخانے سے فائرنگ کی۔

درایں اثنا ایسی کی کارروائیاں لبنانی سرحد کے ساتھ دوسرے علاقوں میں بھی کی جا رہی ہیں۔

حزب اللہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی انفنٹری فورس نے سرحدی گاؤں مرکبا کے قریب سے لبنانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی جسے تنظیم کے جنگجوؤں نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے لبونہ میں بھی دراندازی کی کوشش کرنے والے صہیونی دشمن فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں