غزہ کی پٹی : النصیرات اور خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے آج بدھ کو علی الصبح غزہ کی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ اور خان یونس شہر پر بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں 17 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں ایک گھر کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح شہر کے مشرق میں الفخاری کے علاقے میں ایک اور گھر پر بم باری میں پانچ فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ایک گھر پر بم باری کی گئی۔ حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس دوران البریج کیمپ کے شمالی اور مشرقی حصوں پر بھی شدید فضائی بم باری اور توپوں سے گولہ باری کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں