حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ شروع ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد جمعرات کو بھی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے دوبارہ شمالی اسرائیل پر راکٹ بار کی ہے۔
محاذ جنگ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے اسرائیلی چینل 12 نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب میں اسرائیلی پرچم لہرائے جانے کی تصاویر نشر کی ہیں جب کہ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے آج صبح لبنان کے علاقے شعبا فارمزمیں السدانہ کےمقام پر اسرائیلی فوجی کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے وادی بقاع کے علاقوں سرعین، السفری اور تمنین سمیت کئی علاقوں اور جنوب میں الحوش اور برج الشمالی کے قصبوں اور صورشہر کے آس پاس کے علاقوں پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
قبل ازیں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے بنت جبیل میں حزب اللہ بٹالین کے کمانڈر حسین محمد عودہ کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنت جبیل سے اسرائیل کی طرف گولہ باری کا ذمہ دار تھا۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اس نے حزب اللہ کے 45 سے زائد ارکان کو ہلاک کیا اور 24 گھنٹوں کے اندر حزب اللہ کے 150 سے زائد اہداف کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگی ہتھیاروں کا بہت سا ذخیرہ ملا ہے۔
دوسری جانب لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعرات کو لبنان کی پہاڑیوں میں اسرائیل کے دو مرکاوا ٹینکوں کو دو گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کرکے انہیں جلا دیا گیا۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی فضا میں اسرائیلی جاسوس طیاروں کی پرواز کے دوران بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں محتاط سکون پایا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت بات اس وقت سامنے آئی ہے جب العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے لبنان کی جانب سے حیفہ، خلیج حیفا، عکا، اور اس کے اطراف میں میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقے میں 30 میزائل داغے گئے۔
آج پورا دن شمالی اسرائیل کے علاقے حیفا اور الجلیل میں وقفے وقفے سے خطرے کے سائرن بجائے جاتے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان سے شمالی اسرائیل میں داغے گئے ایک میزائل اور ایک کھلے علاقے میں گرنے والے ایک میزائل کو روکنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سےپانچ میزائل شمالی اسرائیل میں الجلیل کی طرف داغے گئے۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان پر درجنوں حملے کیے۔ اس نے خاص طور پر بیروت کے جنوبی علاقے اور النبطیہ شہر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں شہر کا میئر مارا گیا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
"اسٹریٹیجک ہتھیاروں" کےگوداموں پر بمباری
بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں بدھ کی صبح ایک فضائی حملے میں حارہ حریک محلے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے کچھ دیر قبل خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
فوج نے بعد میں تصدیق کی کہ اس نے حزب اللہ کے "اسٹریٹیجک ہتھیاروں" کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
الضاحیہ کےاس علاقے میں کئی دنوں کے بعد یہ پہلا حملہ تھا۔ تئیس ستمبر کو اسرائیل نے اس علاقے میں شدید بمباری کی تھی۔
بدھ کے روز امریکہ نے لبنانی دارالحکومت میں پرہجوم علاقوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مخالفت کا اعادہ کیا۔
ملک کے جنوب میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ شہر پر حملہ کیا، جو حزب اللہ اور اس کے اتحادی امل موومنٹ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ان میں سے ایک حملے میں نبطیہ میونسپلٹی اور میونسپل یونین سے تعلق رکھنے والی دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ لبنانی حکام کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گورنریٹ کی میونسپلٹیز، میئر احمد کاہل سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے۔
-
لبنان کی فضاؤں میں اسرائیلی جاسوس طیارے ، حزب اللہ کی شمالی اسرائیل پر راکٹ باری
لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ تنظیم کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ...
بين الاقوامى -
بےگھر لبنانیوں کے لیے سعودی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بیروت پہنچ گئی
شاہ سلمان ریلیف فنڈ کی امدادی سامان سے متعلق چوتھی کھیپ لبنان پہنچ گی ہے۔ سعودی ...
مشرق وسطی -
جنوبی اور مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملے، انخلاء کی نئی وارننگ
حزب اللہ کے کمانڈر حسین محمد عواضہ سمیت 45 سے زیادہ ارکان جاں بحق ، 150 اہداف ...
بين الاقوامى