امریکی صدر جوبائیڈن نے پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے چھ سال مکمل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے یہود دشمنی میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے 2018 میں امریکہ میں یہود مخالفت کے حوالے سے ایک حملے میں پینسلوانیا سٹیل بب میں عبادت گاہ پر حملے کے نتیجے میں 11 یہودی ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ دائیں بازو کے انتہا پسند نے کیا تھا۔
صدر جوبائیڈن نے کہا ' غزہ میں جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اس دوران ہونے والے نقصان ، صدمے اور نتائج کی وجہ سے یہود دشمنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ '
انہوں نے کہا کہ یہودی عبادت گاہوں، سکولوں اور تنظیموں کے لیے 1.2 بلین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ محکمہ انصاف بھی یہود مخالفت پر مبنی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے اور ان پر مقدمات بھی چلائے جا رہے ہیں۔ '
خیال رہے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک 42924 فلسطینی قتل ہو چکے ہیں اور قتل ہونے والوں میں زیادہ تعداد فلسطینی خواتین اور بچوں کی ہے۔
-
غزہ : فلسطینیوں کے لیے پاکستان سے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ
پاکستان نے غزہ میں جنگ زدہ فلسطینی بھائیوں کے لیے موسم سرما کے پیش نظر 100 ٹن وزن ...
پاكستان -
غزہ میں فلسطینیوں کا نیا قتل عام،بیت لاھیہ میں اسرائیلی بمباری میں40 افراد جاں بحق،80 زخمی
غزہ کے شمالے علاقے بیت لاھیہ میں اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے فلسطینیوں پر ...
بين الاقوامى -
دو ماہ کے وقفے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کےحوالے سے آج سے دوحہ میں مذاکرات شروع
دو ماہ تک تعطل کے بعد قطر میں امریکی، مصری اور اسرائیلی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ...
مشرق وسطی