جدہ اسلامی بندرگاہ سے 2.4 ملین سے زائد "کیپٹاگون" منشیات کی گولیاں ضبط، چھ ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جدہ اسلامی بندرگاہ پر محکمہ انسداد منشیات، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری نشہ آورگولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

انسداد منشیات حکام کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ سے 2,414,489 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات قبضے میں لی گئی۔ یہ منشیات بیرون ملک سے مملکت میں آنے والی ایک کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جدہ اسلامک پورٹ پورٹ کے ذریعے ایک کھیپ موصول ہوئی تھی۔ اس کی تلاشی اور معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے اندر منشیات موجود ہے۔

انسداد منشیات حکام نے بتایا کہ جن لوگوں کے نام پر منشیات آئی تھیں ان کی تلاش کی گئی۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا، جہاں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے سماج دشمن عناصر کی تلاش میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں