سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کےقیام کےلیےکوششیں تیزکردیں،عالمی اتحاد کی اہم کانفرنس کاانعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرتے ہوئے بدھ کے روز ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں اہم عالمی طاقتوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سلسلے میں انیشی ایٹو کا اعلان پچھلے ماہ ستمبر میں کیا تھا۔ تاکہ خطے میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کوششیں تیز کی جا سکیں اور غزہ میں جنگ بندی ہو سکے۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے۔

ریاض میں دو روزہ کانفرنس کے دوران بین الاقوامی اداروں ، تنظیموں اور ملکوں کے نمائندے دو ریاستی حل کے لیے ٹائم لائن کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے اور امن کے لیے اپنی حمایت اور کوششوں کا اعادہ کریں گے۔

امکانی طور پر اس کانفرنس میں عرب لیگ کی وزارتی رابطہ کمیٹی، 'او آئی سی' کے نمائندے اور ناروے کا نمائندہ بھی شرکت کرے گا۔

یاد رہے 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 43163 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں سعودی عرب کی یہ کانفرنس دو ریاستی حل کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں