سعودی عرب کی ’انروا‘ کی سرگرمیوں پر اسرائیلی پابندی کے فیصلے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے والے مسودہ قوانین کی منظوری کے اسرائیلی کنیسٹ کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اسرائیلی ریاست کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں یہ بل ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہےجب برادر فلسطینی عوام پہلے ہی اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے تباہ کن بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور اس کی امدادی تنظیموں کو سیاسی اور فوجی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے میں قابض اسرائیلی حکام کے جاری اور منظم طریقوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف نسلی تطہیر کے جرائم کے ارتکاب میں میں یہ ایک نیا اضافہ ہے جس کا مقصد فلسطینی نصب العین ، جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

سعودی عرب نے تمام شعبوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو ریلیف دینے کے اپنے انسانی مشن میں UNRWA کے لیے اپنی حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں