لبنان کے علاقے البقاع پر اسرائیلی حملوں میں 41 افراد جان سے گئے
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں پر حملوں میں اضافہ، سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
اسرائیل نے لبنان میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ جمعہ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔ لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ہے کہ وادی البقاع پر اسرائیلی حملوں میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی حملے نے مشرقی لبنان میں بعلبک کو نشانہ بنایا، خاص طور پر اھز اور حربتا کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 14 افراد چل بسے۔
اس کے علاوہ لبنان سے اسرائیلی بستیوں کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے شمالی اسرائیل میں کرمیل کی طرف حزب اللہ کے میزائلوں سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کی صبح سویرے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے خیام کے جنوب میں المسلخ کالونی میں ایک بڑے میزائل لانچر کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
جنوبی لبنان کے شہر صور میں سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئی ہیں۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی قصبوں عیتیت اور وادی جیلو پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں دکانیں تباہ ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج نے الطیری قصبے اور جنوبی لبنان کے قصبوں الشہابیہ اور المجادل کے مضافات میں ایک مکان پر حملہ کیا اور جنوبی قصبے المجادل میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ جنوبی شہر بنت جبیل پر بھی حملے کیے گئے۔ رات کے وقت لبنان کے پہاڑی علاقے القماطیہ قصبے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
-
لبنانی ہیلتھ ورکرز اور ہسپتالوں پر بڑھتی ہوئی اسرائیلی بمباری پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش
عالمی ادارہ صحت[ڈبلیو ایچ او] نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہیلتھ ورکرز پر ...
مشرق وسطی -
امریکہ نے لبنان سے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کرنے کا کہہ دیا: ذرائع
اسرائیلی بمباری میں توسیع جنگ بندی کوششوں کو مسترد کرنے کی علامت ہے: نجیب میقاتی ...
بين الاقوامى -
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک چوتھائی عمارتیں تباہ کر دیں: تصاویر سے واضح
کم از کم 6000 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 9 مذہبی مقامات کو کنٹرول بم دھماکوں سے تباہ ...
بين الاقوامى