دمشق میں حزب اللہ کی انٹیلی جنس تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے میں حزب اللہ اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک فارم پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی اس نے کی ہے۔ اعلان کیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے دمشق کے قریب حزب اللہ کی انٹیلی جنس تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جنگجوؤں نے دمشق میں حزب اللہ تنظیم کے بنیادی ڈھانچے اور انٹیلی جنس تنصیبات پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق یہ انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز حزب اللہ کی سی آئی اے کی طرز کی تنظیم کا ہے۔ یہ بات شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ دمشق کے قرب و جوار میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

بعد میں یہ اطلاع دی گئی کہ ابتدائی معلومات نے دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا۔ شام کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گولان کی سمت سے اسرائیلی فضائی حملے نے دمشق کے جنوب میں متعدد شہری مقامات کو نشانہ بنایا جس سے کچھ مادی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے یہ ہدف ان حملوں کے سلسلے میں سامنے آیا ہے جو اسرائیل نے کچھ عرصے سے لبنان اور شام دونوں میں حزب اللہ کے رہنماؤں کے خلاف کیے ہیں۔ اکتوبر کے اوائل میں ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد مارے گئے تھے جن میں حزب اللہ کے مرحوم سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے داماد بھی شامل تھے۔

واضح رہے 2011 میں شام میں تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے اس ملک میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں حکومتی فورسز کے ٹھکانوں اور ایرانی اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شدت کے ساتھ حزب اللہ سے وابستہ علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔

اسرائیل نے حال ہی میں شام اور لبنان کو ملانے والی سرحدی گزرگاہوں کے قریب پوائنٹس کو نشانہ بنانے میں بھی تیزی دکھائی ہے۔ ان گزرگاہوں سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دسیوں ہزار لوگ سرحد پار کر چکے ہیں۔ تل ابیب شاذ و نادر ہی شام میں حملے کرنے کی تصدیق کرتا ہے لیکن وہ مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی قائم کرنے کی ایران کی کوششوں کا مقابلہ کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں