سعودی عرب کا سوڈان کے تنازعے کے پُرامن اور سیاسی حل پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے سوڈان میں جاری کشیدگی اور خانہ جنگی روکنے اور متحارب فریقین سے تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے موقعے پر سوڈان، فلسطین اور لبنان میں جاری لڑائی سمیت کئی دوسرے موضوعات پر غورکیا گیا۔

اجلاس میں علاقائی میدان کی موجودہ صورتحال اور اس میں ہونے والی پیش رفت اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیےعالمی برادری کے ساتھ رابطے کے لیے سعودی عرب کی انتھک کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سعودی عرب کی میزبانی میں دو ریاستی حل کے حوالے ہونے والی کانفرنس میں 90 ممالک، تنظیموں اوراداروں کی شرکت اور اس حوالے سے ہونے والی گفتگو کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل کےحوالے سے غور کے لیے رواں ماہ عرب اور مسلمان ممالک کا سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر غور کیا گیا۔

سعودی عرب نے لبنان اور فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طو پر روکنے پر زور دیا۔

اجلاس میں مملکت نے زور دیا کہ برادر ملک سوڈان کے بحران کو ختم کرنے کا واحد راستہ سیاسی حل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوڈان کی متحارب قوتوں کے درمیان 11 مئی 2023ء کو طے پانے والے "جدہ اعلامیے" پر عمل درآمد کیا جائے۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزراء کی کونسل کو متعدد برادر اور دوست ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور بات چیت کے مندرجات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سعودی عرب اور بھارت کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی اقتصادیات اور سرمایہ کاری کمیٹی کی دوسری وزارتی میٹنگ کے نتائج اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں صنعت، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں ، ٹیکنالوجی، زراعت، فوڈ سکیورٹی ،موسمیاتی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں