شاہ سلمان اور ولی عہد کی امریکی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نومنتخب امریکی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

سعودی قیادت نے امریکی عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیے مزید ترقی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہیں مختلف شعبوں میں اسے وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں