طولکرم میں اسرائیلی بمباری سے کم از کم ایک شہری شہید ہو گیا ہے۔ یہ بمباری اسرائیل کی مغربی کنارے میں وقفے وقفے سے کی جانے والی جاری غیر علانیہ جنگی مہم کا حصہ ہے۔ جمعرات کے روز بھی قتل وغارت گری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے طولکرم مقبوضہ مغربی کنارے کا ایک شہر ہے۔ جس میں پناہ گزینوں کے کیمپ ان دنوں اسرائیلی فوج کے خصوصی نشانے پر ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز کی گئی اسرائیلی بمباری سے کم از کم ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے طولکرم میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے طولکرم بھی مغربی کنارے کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کے شمال میں ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ طولکرم میں عسکریت پسندوں کے سکواڈ کو ایئر فورس کے طیارے نے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج سمجھتی ہے کہ یہ علاقہ مزاحمتی اہمیت رکھتا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ اس کے کارکن نے 22 سالہ نوجوان فلسطینی کو طولکرم پناہ گزین کیمپ سے ہسپتال پہنچایا ہے۔ جبکہ 57 سالہ فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے جنین میں ایک فلسطینی کو ہلاک کیا ہے جبکہ ایک 57 سالہ فلسطینی خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ طولکرم میں اس فوجی کارروائی سے کچھ ہی دیر پہلے جنین کو بھی اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔ جنین میں بھی ایک فلسطینی شہید کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے بدھ کے روز قتل ہونے والا فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلیجنس کا ریٹائرڈ ملازم عبداللہ سعدی تھا۔
-
غزہ کی اسرائیلی جنگ : تیرہویں ماہ میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ برطرف
نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو تبدیل کر دیا ہے ، وزیر اعظم اسرائیل نے ...
مشرق وسطی -
انروا' پر پابندی کے بعد غزہ و مغربی کنارے میں ریلیف کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا
انتہائی دائیں بازو کی نیو ہوپ پارٹی کے بانی میں ساعر کوئی کرشمہ ساز شخصیت نہیں۔ ...
مشرق وسطی -
14 ہزارسے زائد فلسطینی زیرمحاصرہ غزہ میں علاج کے منتظر ، 230 کو علاج کی اجازت
اسرائیل اور عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے رہنے والے 230 مریضوں کو تباہ شدہ ...
بين الاقوامى