اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے راہداری کھول دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق امریکہ کی طرف سے ملنے والی ڈیڈلائن کے مطابق انسانی بنیادوں پر جنگ زدہ فلسطینیوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے راہداری منگل کے روز کھول دی گئی ہے۔ واضح رہے امریکہ نے بدھ کے روز یعنی 13 نومبر تک غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بہتر کرنے کے لیے اسرائیل کو ڈیڈ لائن دی تھی۔
اسرائیلی فوج اور 'کوگاٹ' کےجاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے 'غزہ میں جانے والے راستوں کی تعداد بڑھانے کی کوششوں اور وعدوں کے تحت 'کسوفیم' راہداری آج منگل کے روز کھول دی ہے۔ اس کے نتیجے میں خوراک، پانی، طبی آلات اور خیمے وسطی و جنوبی غزہ پہنچائے جائیں گے۔'
بیان میں کہا گیا ہےاسرائیلی فوج اور کوگاٹ بین الاقوامی قوانین کے مطابق غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی ترسیل مکن بنائے گی .واضح رہے پیر کے روز ہی وسطی غزہ میں بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے 30 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں امادادی سامان کی ترسیل بہتر کرنے لیے 13 نومبر تک کا وقت ہے۔ بصورت دیگر اسرائیل کے حامی و اتحادی امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد میں رکاوٹ آسکتی ہے۔
-
غزہ : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 43665 فلسطینی قتل ، 103076 زخمی
غزہ کی وزارت صحت نے منگل کے روز کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ہلاک ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی شائقین پر تشدد کے بعد شدید کشیدگی: ایمسٹرڈیم میں ٹرام کو آگ لگا دی گئی
پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز لاٹھیوں اور آتش بازی سے مسلح درجنوں افراد نے ...
بين الاقوامى -
انخلاء کی وارننگ کے بعد جنوبی بیروت پراسرائیلی حملوں کی لہر
کم از کم 10 فضائی حملے کیے گئے
مشرق وسطی