ایرانی جوہری پروگرام کے اجزا اکتوبر حملے میں نشانہ بنائے تھے: نیتن یاہو کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو نے تقریبا ایک ماہ بعد دعوی کیا ہے کہ' اکتوبر میں ایران پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری پروگرام کے ساتھ جڑے کئی اجزا کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں ایران کے میزائل سازی کے شعبے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ '

اس سے پہلے اسرائیل کی طرف سے یہ موقف پیش کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا مگر جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ تیل سے متعلق تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ تاثر یہ دیا گیا تھا کہ تیل اور جوہری تنصیبات پر حملے سے امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو روک دیا تھا۔

تاہم اب پیر کے روز نیتن یاہو کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ' یہ بات کوئی راز نہیں ہے ' وہ ایران پر حملے کے سلسلے میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر کر رہے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا ' ان کے جوہری پروگرام کے ایک خاص جزو کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔'

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے ' اسرائیلی حملے کے باوجود ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے راستے کو روکا نہیں جا سکا ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں