ہوکسٹاین کی برّی سے ملاقات، اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال

امریکی ایلچی ہوکسٹاین آج لبنانی فوج کے کمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے: العربیہ نامہ نگار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بیروت میں امریکی ایلچی آموس ہوکسٹاین اور لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ برّی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ایلچی آج منگل کو ہی لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون سے ملاقات کریں گے۔

دریں اثنا لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ امریکی صدارتی ایلچی ہوکسٹاین پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ برّی سے ملاقات کے لیے عین التینہ پہنچے ہیں۔ ہوکسٹائن کو جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیش کی گئی امریکی دستاویز پر نبیہ برّی کا جواب موصول ہونا ہے۔

امریکہ - اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے اور تل ابیب اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ثالثی کر رہا ہے۔ پیر کو عبرانی چینل 12 نے کہا کہ لبنان میں ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں اس ہفتے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچ گئی ہیں۔ جمعرات کو واشنگٹن کی سفیر لیزا جانسن کی طرف سے امریکی اسرائیلی تجویز کو لبنان کے حوالے کرنے کے بعد حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ برّی کو ایک جوابی دستاویز بھیجی تھی۔ نبیہ برّی اس تجویز کو آج منگل کو ہی اسے ہوکسٹاین کے سپرد کررہے ہیں۔۔

ہوکسٹاین سے توقع ہے کہ وہ لبنانی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ حزب اللہ کے ردعمل کا جائزہ لیں گے اور اگلے اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ اتوار کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا تھا کہ امریکی ایلچی منگل کو بیروت پہنچیں گے۔ لبنانی حکام سے ملاقات کریں گے اور امریکی جنگ بندی کی تجویز پر حکومت کا جواب حاصل کریں گے۔

13 پوائنٹس

گزشتہ جمعہ کو لبنانی حکومت کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی سفیر لیزا جانسن نے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ برّی سے ملاقات کرتے ہوئے 13 نکاتی امریکی تجویز پیش کی تھی۔

یہ تجویز جس کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مبنی ہے۔ اس قرار داد نے جولائی 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا خاتمہ کیا تھا۔ قرار داد میں شرط رکھی گئی تھی کہ لبنانی فوج جنوبی لبنان پر اپنا اختیار بڑھائے۔ ہتھیاروں اور عسکریت پسندوں کو واپس لے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں