لبنان سرحد پر اٹلی کے امن فوجیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم جارجیا میلونی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے 'یونیفل' میں شامل اٹلی کے فوجیوں میں سے چار جمعہ کے روز زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ 'یونیفل' کے ہیڈکوارٹر میں مزید چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف ممالک کے فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے یہ ناقابل قبول ہے۔ موقعے پر موجود فرقین سے کہا ہے کہ 'یونیفل' کے فوجیوں کی حفاظت کی ضمانت دیں۔ تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

وزیر اعظم نے اٹلی کے ان چار زخمی ہونے والے فوجیوں کے زخمی ہونے کا الزام حزب اللہ پر عائد نہیں کیا ہے۔ جیسا کہ وزہر خارجہ اٹلی نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے۔ وزہر خارجہ نے کہا 'اٹلی کے فوجی فائر کیے گئے 2 میزائلوں سے زخمی ہوئے ہیں۔'

اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا فوجیوں کے زخمی ہونے سے متعلق 'یونیفل' کی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں