غزہ میں نسل کشی: اب تک 44176 فلسطینی قتل کیے جا چکے، 104473 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے 13 ماہ سے زیادہ عرصے پر محیط غزہ جنگ کے دوران اب تک 44176 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ ان قتل کیے گئے گئے فلسطینیوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق صرف پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر 120 فلسطینی اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔ یہ تازہ قتل و غارت گری زیادہ تر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ممکن بنائی گئی ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں اب تک غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 104473 بتائی گئی ہے۔ خیال رہے اسرائیلی فوج کے لیے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کرنا ایک سٹریٹجی کے طور پر اہم تر ہو چکا ہے۔ کہ ان حالات میں جب غزہ میں شاید ہی کسی بچے کھچے ہسپتال میں علاج معالجہ ممکن ہے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو زخمی کر کے ان کے حوصلوں کو توڑنے کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔

خیال رہے پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ جس ممکنہ جنگ بندی کے لیے خود کو کوشاں بتا رہا ہے امریکی صدارتی انتخاب کے بعد امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کر کے جنگ بندی کی امید خود ہی ختم کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں