غزہ اور لبنان میں فائر بندی کے لیے عالمی برادری حرکت میں آئے : سعودی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متعدد شراکتوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بات (G7) ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بعض عرب ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شریک تھے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ اور لبنان کی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اپنی ذمے داری قبول کرے اور فوری جنگ بندی، بنا پابندیوں کے امداد کی وصولی اور دو ریاستی حل کے ذریعے آزاد فلسطینی ریاست پر کام کرنے کے لیے وہ حرکت میں آئے۔

سعودی وزیر خارجہ نے لبنان میں جارحیت کم کرنے اور اس کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوڈان میں بحران کے مستقل حل تک پہنچنے اور وہاں انسانی مصائب کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں