سعودی عرب کے لیے اعزاز ، بین الاقومی کمیشن کا نائب سربراہ منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عہدے دار خالد الزہرانی کو بین الاقوامی کمیشن کا نائب سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ ادارہ بین الاقومی سطح پر خوراک کی تجارت کے معیار کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہے۔ تاکہ خوراک کے ان صارفین کی صحت کی حفاظت ممکن بنائی جا سکے۔

سعودی نمائندے کو اس بین الاقوامی کمیشن کے 47 اجلاس کے دوران ووٹنگ کے ذریعے جمہوری طریقے سے وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ کمیشن کا یہ اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔

سوئٹزر لینڈ کی طرف سے خالد الزہرانی کو اس عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی خوراک اور ادویات سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ ہشام نے اس موقع پر کہا ہے سعودی عرب کا اس عہدے کے کیے انتخاب ہماری فوڈ سیفٹی کے لیے کمٹمنٹ اور اعلی معیار کی روایت کی تصدیق کرتا ہے۔

واضح رہے خالد الزہانی اس سے قبل مشرق وسط اور نزدکی ملکوں کے لے اسی ادارے کی 2020 سے 2023 کے دوران سربراہی بھی کر چکے ہیں۔

علاوہ ازی سعودی عرب کی دوسرے کئی بین الاقوامی فورمز پر نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان فورمز میں عالمی تنظیم برائے تجارت بھی شامل ہے۔ نیز خلیجی ملکوں کی معیارات کی جانچ اور منظوری دینے والا ادارہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں