شادی کی تیاریوں میں مصروف مصری نوجوان کی ناگہانی موت پر ہرآنکھ اشک بار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر میں ایک المناک حادثے میں ایک نوجوان کی ہلاکت نے ہر طرف رنج وغم کی لہر دوڑا دی۔ شادی کی تیاریوں میں مصروف محمد کی گاڑی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک بند ہوگئی۔ وہ اسے مرمت کرنے کے لیے نیچے اترا تو ایک دوسری گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

دوسری گاڑی کا یہ تصادم تیس سالہ محمد کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ یہ واقعہ بالائی مصر میں قنا گورنریٹ کے شمال میں وقفط سینٹر کے سامنے صحرائی سڑک پرپیش آیا۔

قنا سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں سکیورٹی سروسز کو آپریشن روم سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ وقفط سینٹر کے سامنے نجع حمادی- قنا صحرائی سڑک پر ایک کار کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

اسے دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کی کار صحرائی سڑک پر خراب ہو گئی اور جب وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو اسے ایک کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گیا۔

لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے رپورٹ تیار کی گئی اور مجاز حکام کو تحقیقات کے لیے ریفر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فوت ہونے والا نوجوان محمد اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا اور ایک ماہ کے اندر اس کی شادی تھی، تاہم اس کی موت نے ہر طرف رنج وغم کی لہردوڑا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں